تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی حکومت کا لیگی رہنماؤں پر درج مقدمات پر کارروائی تیز کرنے پر غور

تحریک انصاف کی پنجاب حکومت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی تیز کرنے پر غور  کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری اور میاں اسلم اقبال سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں 13 اگست کے لاہور جلسے کے حوالے سے عمران خان کو بریفنگ دی گئی اور تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی تیز کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماڈل ٹاؤن سانحے کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پراسیکیوشن تیزی سے کام کرے گا ، ن لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا اداروں اور عدلیہ پر ن لیگی رہنماؤں کے بیانات کو صرف نظر کرنا باعث تشویش ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی کہا تھا کہ محرم الحرام کے بعد 25 مئی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث کرداروں کے خلاف کارروائی پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button