تازہ ترینخبریںپاکستان

سلیم بیگ مزید ایک سال کیلئے چیئرمین پیمرا تعینات

وفاقی کابینہ نے سلیم بیگ کی مزید ایک سال کیلئے چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری کےذریعے دی۔ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے صدر مملکت کو ایڈوائس بھجوائی جائے گی۔

چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی چار سالہ مدتِ تقرری 28 جون کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے عہدہ خالی تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button