تازہ ترینخبریںسیاسیات

حکومت تسلیم کرنے کیلئے ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے ہمارے اوپر دباؤ ڈالا جارہا ہے اور جبر کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے لاہور کے ہاکی اسٹیدیم میں پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے ہونے والے انتظامات سے متعلق کہا کہ ہاکی کلب میں ہم نے پوری ذمہ داری کے ساتھ یقینی بنایا ہے کہ آسٹروٹرف کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹروٹرف ہٹایا جارہا تھا، آسٹروٹرف نیا لگنا ہی ہے، پنجاب حکومت کے ساتھ پوری مشاورت ہوئی اور ہم نے واضح کیا کہ اگر کوئی نقصان ہے تو ہم یہاں جلسہ نہیں کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت کھیل نے یقین دلایا کہ وہاں کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ہمیں نیا آسٹروٹرف لگانا ہے، اس کے جو بھی اخراجات ہوں گے وہ پی ٹی آئی ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ بھی بہت بڑا ہوگا اور لاہور کے لوگ ثابت کریں گے کہ ان کے دل تحریک انصاف کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات کو وزیراطلاعات بنایا لیکن ہم نے جتنے کام شروع کیا تھا وہ سارے منصوبے تباہ کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی ریٹنگ میں اوپر جارہا تھا، اس کا بیڑا غرق ہوگیا اور اطلاعات کے منصوبے تھے، جنہیں ہم نے بڑی مشکل سے ڈیجیٹلائزیشن کی تھی وہ ختم کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button