تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

تفتیش کے دوران شہباز گل نےفوج سے متعلق بیان کی وضاحت کردی

  1. تحریک انصاف کے زیر حرست رہنما شہباز گل نے تفتیش کے دوران فوج سے متعلق بیان کی وضاحت کردی۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ  بیان سوچ سمجھ کر دیا ہے، میرے خیال میں، میں نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر یہ بیان نہیں دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہباز گل سے برآمد ہونے والا فون ڈمی تھا، شہباز گل کا اپنا فون ان کا ڈرائیور لے گیا ہے۔شہباز گل کے فون سے مسلسل ٹوئٹس ہو رہی ہیں،  پتا لگا رہے ہیں کہ ٹوئٹر ہینڈل والا فون کس کے پاس ہے۔

یاد رہے کہ شہباز گِل کو 9 اگست بروز منگل پولیس نے اسلام آباد میں گرفتار کر لیا تھا، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

گرفتار شہباز گل کے خلاف غداری سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، گزشتہ روز عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ، کل پھر انہیں کورٹ میں پیش کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button