تازہ ترینخبریںدنیا

امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر کو قتل کرنے کی سازش، ایرانی شہری پر فرد جرم عائد

 سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو قتل کرنے کی ناکام سازش میں ملوث ایرانی شہری پر فردجرم عائد کردی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 45 برس کا شہرام پور صفی مبینہ طور پر جنرل قاسمی کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔

 ایران کے جنرل قاسم سیلمانی کو امریکا نے جنوری 2020 میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا، وہ  ایران کے انقلابی گارڈ کے کمانڈر تھے۔ قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کو قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے  پورصفی کا تعلق بھی ایران کے انقلابی گارڈ سے ہے ۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ پورصفی نے امریکا میں ایک شہری کو  بولٹن کے قتل کے عوض 3 لاکھ ڈالرز دینے کی پیشکش کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایرانی شہری پورصفی کو انتہائی مطلوب قرار دے کر پوسٹر بھی جاری کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button