آزادی فلسطین جنگتازہ ترینحالات حاضرہخبریں

صیہونیوں کے حملے جاری، نئی تحریک انتفاضہ شروع ہونے کا امکان

غاصب اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل اور نابلس پر حملہ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا ہے۔ دوسری جانب صیہونی حکام کو تیسری انتفاضہ کی جانب سے بھی بری طرح پریشانی لاحق ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ منگل کے روز الخلیل شہر میں صیہونی غاصب فوجیوں کے حملے میں سترہ سالہ نوجوان مؤمن جابر شہید ہوگیا ہے۔ صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جاری تازہ جھڑپوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد چار تک پہنچ گئی۔

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں واقع ایک گھر پر بھی حملہ کرکے تین فلسطینی نوجوانوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا۔ اس گھر کو محاصرے میں لینے کے بعد فلسطینی شہریوں اور صیہونی افواج کے خصوصی دستوں کے بیچ شدید جھڑپوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

جھڑپوں کا سلسلہ صبح سویرے شروع ہوا اور پھر نابلس شہر کے مشرقی حصے تک پھیل گیا۔ واضح رہے کہ یہ جھڑپیں فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری کے لئے صیہونی افواج کے حملے کے بعد پیش آئیں۔

ادھر صیہونی حکومت کے سیکیورٹی حلقوں میں تیسری تحریک انتفاضہ شروع ہونے کے بارے میں تشویش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ غاصب اسرائیل کے سیکورٹی حکام نے تل ابیب میں سیاسی خلفشار اور فلسطینیوں کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کی جانب سے خبردار کیا ہے۔ عربی اکیس نامی ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینیوں کی مزاحمت اور صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک زور پکڑ رہی ہے جس پر غاصب اسرائیلیوں کو سخت تشویش لاحق ہے۔ غاصب اسرائیلی حکام تل ابیب میں سیاسی ابتری اور ریاستی اداروں کے عدم استحکام سے سخت پریشان ہیں۔

عربی اکیس کے مطابق صیہونی حکام کو یہ یقین ہے کہ اس خلفشار کا فائدہ حماس جیسی فلسطینی مزاحمتی تحریکیں اور بی ڈی ایس جیسی بین الاقوامی تحریکیں اٹھا سکتی ہیں جس کے نتیجے میں تیسری انتفاضہ کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button