تازہ ترینخبریںسپورٹس

قومی ریسلرز کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا نام بلند کرنے والے قومی ہیروز کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے سلور میڈلسٹ زمان انور، محمد شریف طاہر اور برانز میڈلسٹ اسد علی پاکستان پہنچ گئے۔

ڈی جی اسپورٹس محمد آصف زمان نےاسلام آباد ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد بھی اپنے ہیروز کے ایل جھلک دیکھنے کے لئے ائیرپورٹ پر موجود تھی۔

کھلاڑی جیسے ہی لاؤنج سے باہر آئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا، شہریوں نے قومی ہیروز پر گل پاشی بھی کی۔

اس موقع پر کرنل (ر) محمد آصف زمان نے کہا کہ اپنے قومی ہیروز کو خوش آمدید کہتے ہیں، ارشد ندیم، نوح دستگیر بٹ اور دیگر میڈلسٹ کا بھی وطن واپسی پر خود آکر استقبال کروں گا۔

محمد آصف زمان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب اور انعامات سے نوازیں گے، گولڈ میڈلسٹ کو 50 لاکھ، سلور کو 20 اور برانز میڈلسٹ کو 10 لاکھ انعام د ینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button