تازہ ترینتحریکخبریں

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا ، جس میں عدالت سے الیکشن کمیشن کافیصلہ غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست دائر کی۔

درخواست میں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کردی ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کاشوکازنوٹس بھی کالعدم قراردیاجائے، الیکشن کمیشن کا 2 اگست کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر پی ٹی آئی کی درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی ہے، جس میں 13 نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے۔

فیصلے میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی ان اکاؤنٹس کے بارے میں بتانے میں ناکام رہی اور آئین کے مطابق اکاؤنٹس چھپانا غیر قانونی ہے، پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں، 351 کاروباری اداروں اور کمپنیوں سے فنڈز لیے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے فارم ون جمع کرایا جس میں غلط بیانی سے کام لیا گیا۔پارٹی اکاؤنٹس سےمتعلق دیا گیا بیان حلفی جھوٹا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا اور فیصلہ کی کاپی وفاقی حکومت کو بھجوانے کی ہدایت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button