تازہ ترینخبریںپاکستان

اے آر وائی نیوز کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہیں: صدرسی پی این ای

سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے کہا کہ ہم اے آر وائی نیوز کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لائیو پروگرام میں مہمان کے خیالات کی ذمہ داری ٹی وی پر کیسے عائد ہو سکتی ہے۔

سی پی این ای کے صدر نے کہا کہ حکومت محرم کے مقدس مہینے میں یزیدی اقدامات سے باز رہے۔ یہ حکومت اسی حکومت کا تسلسل ہے جس نے پیکا ایکٹ متعارف کروایا۔ انھوں نے کہا کہ ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا ہی حسینیت ہے۔

صدر سی پی این ای نے کہا کہ ایسا معلوم پڑتا ہے کہ آزادی صحافت جبرواستبداد کے مقابل کھڑی ہے۔ انھوں نے پیمرا سے مطالبہ کیا کہ وہ بتائے کس قانون کے تحت بندش کے احکامات جاری کیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ چینل کی پالیسی سے اختلاف کا مطلب ہرگز نہیں کہ زبان بندی کر دی جائے۔

اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ قانونی اقدامات اٹھائے، جس چینل یا اخبار میں حکومتی پالیسیوں پر تنقید ہو تو کیا اسے بند کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button