Uncategorized

عمران خان نے پارٹی کی سینیئر لیڈر شپ کا اجلاس آج بنی گالا میں طلب کرلیا

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پارٹی کی سینیئر لیڈر شپ کا اجلاس آج بنی گالا میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت کے ساتھ پنجاب کے اہم رہنماؤں کو بھی اجلاس میں بلا یا گیا ہے،پنجاب سے وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر ، عمر سرفراز چیمہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شفقت محمود،اعجاز چوہدری،ڈاکٹریاسمین راشد،میاں محمودالرشید  بھی شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر اہم رہنما لاہور سے ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں 13 اگست کے لاہور جلسے سمیت دیگر امور پر بات ہوگی ،جبکہ اجلاس میں مجموعی سیاسی صورتحال کے تناطر میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button