تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیا

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کا قتل، مشتبہ ملزم گرفتار

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کو قتل کرنے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل کی شناخت اور حملے کی وجوہات سامنے لائی جائیں۔

نیو میکسیکو میں پے در پے واقعات کے دوران 2 پاکستانیوں سمیت جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے 4 مسلمانوں کو قتل کیا گیا۔ واقعات البقریق علاقے میں پیش آئے۔

رپورٹس کے مطابق نعیم حسین کو 5 اگست، افضل حسین کو یکم اگست، آفتاب حسین کو 26 جولائی اور محمد نامی شخص کو گولی ماری گئی تھی۔نعیم اور افضل حسین کا تعلق پاکستان جبکہ آفتاب حسین اور محمد احمدی کا تعلق افغانستان سے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button