تازہ ترینخبریںپاکستان

یوم عاشورہ،نثار حویلی لاہور سے شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس برآمد

یوم عاشورہ کا مرکزی شبیہ ذوالجناح کا جلوس لاہور کی نثار حویلی سے برآمد ہو گیا.شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کل شام امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا.جس کے بعد شام غریباں برپا کی جائے گی.

مرکزی شبیہ ذوالجناح کے روٹ کے راستے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں.روٹ کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے ہیں.

قبل ازیں 9 محرم الحرام پر پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم عاشورہ پر جلوس نکالے گئے اور مجالس عزا ء برپا کی گئیں، عزاداروں کیلئے دودھ اور پانی کی سبیلیں کا انتطام کیا گیا اس کے علاوہ نطر ونیاز کا وسیع اہتمام کیا گیا،عزاداران حسین نے ماتم داری اور گریہ گزاری کی جبکہ یوم عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل کی گئی.

اسلام آباد میں 9 محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناءعشری سےبرآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتاہوا واپس یہیں اختتام پزیر ہوا.

کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سےدوپہرایک بجےبرآمدہوا، جلوس ایم اےجناح روڈ،صدر ایمپریس مارکیٹ،تبت سینٹر،سےگزرےگا اور کھارادر میں حسنینہ ایرانیان امام بارگاہ پر ختم ہو گا۔

روہڑی میں نو ڈھالہ تعزیہ کا 500 سالہ تاریخی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔

لاہور میں مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر ختم ہوگا۔پشاور کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے10بجے برآمد ہوگا،کوئٹہ میں مرکزی جلوس ڈیڑھ بجے میکانگی روڈ سے برآمد ہوا۔اس موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button