تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی کا لاہور جبکہ ٹی ایل پی کا راولپنڈی میں پاور شو

تحریک انصاف نے اپنے 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ جلسہ اب لاہور کے ہاکی سٹڈیم میں ہوگا۔
پی ٹی آئی نے جلسے کے مقام کی تبدیلی کا فیصلہ پیر کو کیا جبکہ اس سے قبل یہ جلسہ اسلام آباد میں کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) نے بھی 13 اگست کو راولپنڈی کے لیاقت باغ سے فیض آباد تک نظریہ پاکستان مارچ  اور فیض آباد پل پر کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹی ایل پی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آج سے ایک ماہ زائد قبل ہم نے اسلام آباد انتظامیہ کو نظریہ پاکستان کانفرنس پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کرنے کے لیے ایک درخواست دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور  اے سی نے محرم الحرم کا انتہائی مقدس اور حساس مہینہ بتا کر ہمیں اجازت نہیں دی۔
اس سے قبل ٹی ایل پی کے رکن شوریٰ پیر عنایت الحق شاہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا  تھا کہ’وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دینا دوہرا معیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button