تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومتی دعوؤں کے باوجود ملک بھر میں 9 ویں محرم پر بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

بجلی فروخت کرنے والی تقسیم کار کمپنیوں کے اعلان کے باوجود ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام پر بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیدوار 21 ہزار میگاواٹ  اور طلب 27 ہزار 500 میگاواٹ ہے، اس طرح ملک میں بجلی کاشارٹ فال 6 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ تیل، گیس اورکوئلےکی کمی کی وجہ سےمتعدد پاورپلانٹس بند ہیں، نیلم جہلم، گدو، لاکھڑا، جام شورو، فیصل آباداور ساہیوال کول پاورپلانٹس بھی بند ہیں۔

شارٹ فال کی وجہ سے ملک بھر میں6سے8گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے اعلان کیا تھاکہ 9 اور 10محرم الحرام کولوڈشیڈنگ نہیں ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button