تازہ ترینخبریںدنیا

چین کا تائیوان کے اطراف فوجی مشقیں جاری رکھنے کا فیصلہ

چین نے تائیوان کے اطراف فوجی مشقیں جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق تائیوان چین کا حصہ ہیں ، مشقیں اپنی سمندری حدود میں کر رہے ہیں۔فوجی مشقیں آزاد، شفاف اور پیشہ ورانہ طریقوں سے ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ چین نے پچھلے ہفتے امریکی سپیکر نینسی پلوسی کے متنازع دورۂ تائیوان کے خلاف فوجی مشقیں شروع کی تھیں ، چین نے تائیوان کے ارد گرد 6 فضائی علاقوں کو خطرناک زونز قرار دیا ہے۔

چین کی جانب سے اس علاقے میں 4 سے 12 اگست تک بین الاقوامی پروازیں بند کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button