تازہ ترینخبریںدنیا

روسی صدر باڈی ڈبل استعمال کر رہے ہیں، یوکرینی انٹیلیجنس کا دعویٰ

 69 سالہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹین اپنی صحت کی وجہ سے اکثر بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں جو سلسلہ یوکرین حملے کے بعد مزید بڑھ گئی ہے۔

اب یوکرینی ملٹری انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ خراب صحت کے باعث پیوٹن باڈی ڈبل کا استعمال کر رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے خفیہ فوجی افسر میجر جنرل کیریلو بڈانوف (Kyrylo Budanov) نے دعویٰ کیا ہے کہ پیوٹن میڈیا پر بہتر نظر آنے کے لیے باڈی ڈبل کا استعمال کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک شخص کے کان فنگر پرنٹ کی طرح ہوتے ہیں جو ہر شخص کے لیے منفرد ہوتے ہیں لیکن مشاہدے کے مطابق مختلف مواقع پر روسی صدر کے کان کی بناوٹ میں فرق نظر آیا ہے۔

میجر جنرل کیریلو بڈانوف نے دعویٰ کیا ہے کہ قریب سے دیکھنے اور غور کرنے پر روسی صدر کے قد میں بھی واضح فرق نظر آتا ہے جبکہ ان کی عادات اور طرزِ عمل بھی ایک دوسرے سے مختلف ہے۔

یوکرین افسر نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ روسی صدر کے حالیہ دورۂ تہران کا مشاہدہ کریں تو معلوم ہوگا کہ پیوٹن عجیب طریقے سے طیارے سے اُتر رہے تھے، اس موقع پر وہ بہت زیادہ محتاط اور چوکس بھی نظر آئے۔

یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ یوکرینی انٹیلی جنس حقیقی طور پر یہ یقین رکھتی ہے کہ روسی صدر طبیعت کی ناسازی سے دوچار ہیں یا پھر یہ دونوں ممالک کے مابین جاری جنگ کے سلسلے میں کیا جانے والا کوئی پروپیگنڈا ہے۔ماسکو نے ان تمام قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹین بالکل ٹھیک ہیں۔

تاہم امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز (William Burns) نے کہا ہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے جس سے اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ پیوٹن کی طبیعت خراب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button