تازہ ترینخبریںپاکستان

نکاح کیلئے ختم نبوتؐ والا فارم استعمال نہ کرنیوالوں پر قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نکاح کے لیے ختم نبوتؐ پر ایمان کے حلف والا فارم استعمال  نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو  ایک ماہ قید اور جرمانےکی سزا ہو سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ مولاناحنیف جالندھری نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی جانب سے نکاح نامے میں ختم نبوتﷺ والے حلف نامےکی شق شامل کرنےکے اقدام کو سراہا اور کہاکہ مذہبی رواداری، ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت نے بہترین اقدامات کیے ہیں۔

دوران ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نکاح رجسٹرار کو ختم نبوت کے حلف نامے والے نئے فارم فراہم کرنے کے لیے ہدایات دے دی ہیں، نئےفارم نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانےکی سزا ہو سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے مزید کہا کہ یوم عاشور پر مذہبی رواداری کے فروغ  کے لیے  علماء کےکردار کے معترف ہیں، علما کے تعاون اور حکومتی اقدامات سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button