تازہ ترینتحریکخبریں

رانا صاحب تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں: فواد چوہدری

 تحریکِ انصاف کے رہنما ، سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے رانا ثناء اللّٰہ کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا صاحب! آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں، اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں ہے ۔ 

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے رانا ثناء اللّٰہ سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں ۔

فواد چوہدری کا وزیرِ داخلہ سے کہنا ہے کہ یہ نہ ہو کہ آپ کو لینے کے دینے پڑ جائیں۔ بہادر آپ اتنے ہیں کہ جب سے حکومت تبدیل ہوئی ہے، آپ فیصل آباد نہیں گئے، احتیاط اچھی چیز ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ عمران خان پوری قوم کے سامنے ایکسپوز ہوچکے، یہ اب اس سے بچنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں پیسے غیر قانونی طریقے سے آئے، ان کے عہدے داروں کے کالے کرتوت ان اکاؤنٹس میں چھپے ہیں، تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو قانون گرفتاری کی اجازت دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button