تازہ ترینخبریںپاکستان

چیف سیکریٹری پنجاب کی کام جاری رکھنے سے معذرت

چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل نے کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی ہے ، انہوں نے سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھ دیا۔

قریبی ذرائع چیف سیکریٹری پنجاب کے مطابق تبادلے کارکردگی کی بنیاد پر ہونے چاہئیں ناکہ سیاسی تبدیلی کی بنیاد پر۔ ٹرانسفر پوسٹنگ احکامات پر صرف دستخط کرنے والا ربڑ اسٹیمپ نہیں بن سکتا، سیاسی تبدیلی اور فیصلوں سے پہلے ہی بیوروکریسی کا کام متاثر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے عملی طور پر بھی کام چھوڑ دیا، وہ پنجاب کابینہ کے اجلاس اور وزراء کی حلف برداری میں غیر حاضر رہے۔

ذرائع نے کہا کہ چیف سیکرٹری کابینہ کے سیکرٹری کے طور پر کام کرتے ہیں، کابینہ اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری آئی اینڈ سی نے انجام دیے۔چیف سیکریٹری پنجاب نے حمزہ شہباز کو بھی تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، تبدیل نہ کرنے پر چیف سیکریٹری کامران افضل نے سیکریٹری سٹیبلشمنٹ کو مراسلہ لکھا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button