Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

محمد میاں سومرو کی سپیکر قومی اسمبلی سے معذرت

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 4  اراکین کو ایوان سے مسلسل غیر حاضر قرار دینے کے معاملے محمد میاں سومرو نے سپیکر سے معذرت کرلی۔

پی ٹی آئی کے محمد میاں سومرو نے سپیکر قومی اسمبلی سے معذرت کا خط  سپیکر آفس کو بھجوا دیا۔

خط میں میاں محمد سومرو نے کہا کہ اپنے حلقے میں بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے ایوان میں حاضر نہیں ہوسکا، میری ایوان سے پچھلی غیر حاضری پر چھٹی کی درخواست منظور کی جائے۔

محمد میاں سومرو نے کہا کہ ستمبر کے آخر تک میری ایوان سے چھٹی منظور کی جائے۔

سپیکر نے محمد میاں سومرو سمیت تحریک انصاف کے 4 ارکان کو مسلسل غیر حاضر قرار دیا تھا، سپیکر کا کہنا تھا چاروں اراکین کے نہ استعفے ملے اور نہ چھٹی کی درخواست ملی۔

سپیکر قومی اسمبلی مسلسل غیر حاضر اراکین کی نشست خالی قرار دے سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!