آزادی فلسطین جنگتازہ ترینخبریں
غزہ پر اسرائیلی جارحیت، 15 فلسطینی شہید، 75 زخمی
غزہ پر ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت، تازہ واقعے میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سال کی بچی سمیت 15 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسلامک جہاد نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی فضائی حملے کو اعلان جنگ قرار دے دیا۔ جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے ڈرون حملہ بھی کیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 19 زخمی ہوگئے تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرون حملے میں تحریک جہاد اسلامی کے کمانڈر تیسیر الجعبری شہید ہوگئے تھے۔