تازہ ترینخبریںپاکستان

بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں اموات کی تعداد 549 ہو گئی

بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں اموات کی تعداد 549 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے 30 سالہ ریکارڈ بارشوں کی صورت حال پر جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ 30 سالہ اوسط ریکارڈ کے مقابلے میں رواں برس ملک بھر میں 133 فی صد سے زائد بارشیں ہوئی ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں 305 فی صد اور سندھ میں 218 فی صد زیادہ بارشیں، پنجاب میں 101 فی صد، خیبر پختون خوا میں 26 فی صد، گلگت بلتستان میں 68، آزاد جموں کشمیر میں 9 فی صد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔

بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں سیلاب اور بارشوں سے مختلف واقعات میں 11 اموات ہوئیں، جب کہ ملک بھر میں اموات کی کل تعداد 549، اور زخمیوں کی تعداد 628 ہے

سیلاب اور بارشوں کے باعث 46 ہزار 219 مکانات کو نقصان پہنچا، ترجمان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے، سیلاب متاثرین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک کی ترسیل بھی جاری ہے۔

ایس ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے سندھ، بلوچستان کو امدادی سامان حوالے کر دیا گیا ہے، امدادی سامان میں خیمے، ترپالیں، کمبل، مچھر دانیاں شامل، این ڈی ایم اے نے 60 ہزار لیٹر پینے کا پانی بھی پی ڈی ایم اے بلوچستان کے حوالے کیا، یہ پانی کوئٹہ، جھل مگسی اور جعفرآباد میں تقسیم کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے 100 خیمے ہرنائی کی انتظامیہ کے حوالے کیے، انسانی ہمدردی کی تنظیموں کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی جاری ہے، تنظیموں نے آفت زدہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button