تازہ ترینخبریںصحت

ملک بھر میں کرونا کے 750 نئے کیسز کی تصدیق

پاکستان میں کرونا انفیکشن سے مزید 2 افراد جاں‌ بحق ہو گئے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 750 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ وائرس سے مزید دو مریض انتقال کر گئے

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 854 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 3.60 فی صد رہی۔

ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں داخل 164 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button