تازہ ترینخبریںپاکستان

کشمیریوں کو آزادی ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مل جاتی، کوئی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھے گا۔

بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں تبدیلی کر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا۔ تین سال گزر چکے مقبوضہ وادی کے عوام تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اپنے چارٹر پر عملدرآمد کرا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرائے اور یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام قید و نظربند حریت پسندوں کو رہا کیا جائے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ دونوں اطراف کے کشمیریوں کی آواز صرف پاکستان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button