تازہ ترینخبریںسیاسیات

سینیٹ میں نیب ثانوی ترمیم کا بل منظور، پی ٹی آئی کا واک آؤٹ

سینیٹ میں نیب ثانوی ترمیم کا بل منظور کرلیا گیا جبکہ تحریک انصاف نے ایوان بالا کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

سینیٹ میں نیب ترمیمی بل میں سینیٹر مشتاق احمد کی تین ترامیم کثرت رائے سے مسترد کرتے ہوئے نیب ثانوی ترمیم کا بل منظور کرلیا گیا۔

نیب ثانوی ترمیمی بل وزیر مملکت برائے قانون شہادت علی اعوان نے پیش کیا جبکہ بل گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا۔

سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ نیب بل چور کو چور دروازہ دینے کے مترادف ہے یہ بل اشرافیہ کے لیے لایا گیا ہے اور دونوں طرف سے ایمنسٹیاں دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بل سے غریب چور جیل جبکہ بڑا چور ایوان میں جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button