Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںکاروبار

آئی ایم ایف کے اجلاس سے قبل شہباز حکومت کی 30 ارب کا نیا ٹیکس لانے کی تیاری

شہباز حکومت نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے منی بجٹ کی شکل میں30 ارب کا نیا ٹیکس لانے کی تیاری کرلی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 30ارب کے اضافی ٹیکس کیلئے رواں ماہ آرڈیننس لایا جائے گا، ایف بی آر نے 30ارب روپے اضافی ٹیکس اکٹھے کرنے کے اقدمات کرلئے۔

وزارت خزانہ نے پی ایس او کو ادائیگی کیلئے ایف بی آر کو ٹیکس اقدامات کی ہدایت کی تھی، ذرائع ایف بی آر نے کہا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کو بجلی کے بلوں پر ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس چھوٹ دینے سے گیپ پورا کرنے کیلئے مزید ٹیکسز عائد کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!