تازہ ترینخبریںصحتپاکستان

بابر فرید اور سلطان باہو کا عرس، مزارات پر پولیو مہم جاری

 حضرت بابا فرید الدین گنج شکر ؒ کی پاکپتن اور حضرت سلطان باہو ؒ کے عرس کی جھنگ میں تقریبات جاری ہیں۔

عرس کے موقع پر دونوں مزارات پر انسدادِ پولیو پروگرام کی ٹیموں نے خصوصی پولیو مہم شروع کر رکھی ہے۔

محکمۂ صحت کے ترجمان کے مطابق دونوں بزرگ ہستیوں کے عرس کی تقریبات کے دوران مزارات پر سولہ پولیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

یہ ٹیمیں 10 دن تک وہاں آنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

دونوں مزارات پر 4 دن کے دوران 5 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں، جبکہ عرس کے دوران ان مزارات پر 33 ہزار بچوں کی آمد متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button