Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینتحریکخبریں

مراد علی شاہ کا دہری شہریت کوئی کارروائی نہیں ، واؤڈا فارغ ہو گئے: علی زیدی

تحریک انصاف سندھ کے صدر ، سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کی دہری شہریت کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا، جبکہ فیصل واؤڈا فارغ کر دیے گئے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ شازیہ مری کا بھی جعلی ڈگری کا کیس کب سے چل رہا ہے۔ فریال ٹالپر اور شازیہ مری پر کیسز ہیں، ان کا فیصلہ نہیں ہوا، الیکشن کمیشن نے یک طرفہ فیصلہ کیا، عدالت کا حکم ہے کہ الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے فیصلے ساتھ سنائے۔

علی زیدی نے کہا کہ ہم الیکشن کمشنر کے خلاف توہینِ عدالت کا مقدمہ کریں گے، وہ اس کے مرتکب ہوئے ہیں، عمران خان کو اس بات کی سزا دینا چاہ رہے ہیں کہ اوور سیز پاکستانی ہمیں پیسے دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!