تازہ ترینخبریںصحتپاکستان

ملک میں مزید 789 کورونا کیسز رپورٹ، 4 مریض جاں بحق

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مزید 2 مریضوں کی جان لے لی۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 789 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، زیرِ علاج 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 503 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 57 ہزار 134 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 21 ہزار 741 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 96 لاکھ 51 ہزار 477 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button