تازہ ترینخبریںسپورٹس

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

 کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے 109پلس ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا ،انہوں نے مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا۔

نوح دستگیر نے سنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن اٹھایا۔

پاکستان کے لئے میڈل جیتنے کے بعد نوح دستگیر بٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا۔ اتنا وزن اٹھانا آسان نہیں ہوتا، 12 سے 13 سال کی محنت کے بعد یہ کر پایا ہوں ۔نوح دستگیر بٹ نے پچھلی بار برانز میڈل لیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان کے لئے پہلا میڈل جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے جیتا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button