تازہ ترینخبریںپاکستان

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی نماز جنازہ، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل امجد حنیف شہید، بریگیڈیئرخالد شہید کی نماز جنازہ بھی آرمی قبرستان میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وفاقی وزراء شریک ہوئے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر، غیر ملکی معززین، اعلیٰ حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی و سول حکام نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

پاک فوج کے دستے نے شہداء کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ آرمی چیف نے شہدا کے لواحقین کو قومی پرچم پیش کیا۔

شہداء کے جسد خاکی کو فوجی اعزاز کے ساتھ آرمی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button