تازہ ترینتحریکخبریں

فضل الرحمان حلوہ کھا کر ہمیں آئین و قانون نہ پڑھائیں، کنول شوزب

 تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان حلوہ کھا کر ہمیں آئین و قانون نہ پڑھائیں۔

پریس کانفرنس کے دوران کنول شوزب نے سوال کیا کہ فضل الرحمان سے پوچھتی ہوں لیبیا سے ہونے والی کونسی فنڈنگ ہے؟ فضل الرحمان قوم کی بیٹیوں کے لیے غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں تو کنیزیں بات تک نہیں کرتیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک وقت تھا فضل الرحمان عورت کی حکمرانی پر فتوے دیتے تھے اور آج انہیں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پوچھتی ہوں نواز شریف نے اپنی نواسی کی شادی پر نریندر مودی کو بلایا، اجیت ڈوول بھی آیا، وہ فنڈز جو انہوں نے لیے وہ کیا تھا؟

کنول شوزب نے یہ بھی کہا کہ آج تک سب راز ہے، کسی کو پتا تک نہیں کہ مری میں سجن جندال سے کیا معاملات طے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے ایک سرکاری کنیز نے کافی گوہر افشانیاں کیں، مقصود چپراسی سمیت 4 گواہان دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عظمیٰ بخاری پہلے کہتی تھیں پاکستان میں را کے سب سے بڑے ایجنٹ نواز شریف ہیں، آج یہ سب لُٹیروں کی ترجمان بن گئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن سے نواز شریف کے پیسے لینے کا الزام بلاول بھٹو زرداری اور ان کی والدہ شہید بینظیر بھٹو نے لگایا۔

کنول شوزب نے کہا کہ یہاں رشوت، بریف کیسوں اور بی ایم ڈبلیو کی چابی دینے والی سیاست تھی، سلیم مانڈوی والا نے ایک بار کہا تھا کہ اسرائیل سے تعلقات اچھے ہوجانے چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button