تازہ ترینخبریںپاکستان

ہیلی کاپٹر حادثہ، 3 شہداء کی آبائی علاقوں میں نماز جنازہ ادا

بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر طلحہ منان، میجر سعید اور نائیک مدثر فیاض کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ تینوں شہداء کی نمازجنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی۔ میجر طلحہ منان کی نماز جنازہ راولپنڈی، میجر سعید کی لاڑکانہ اور نائیک مدثر فیاض کی نماز جنازہ شکر گڑھ میں ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طلحہ منان کی نماز جنازہ میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے شرکت کی، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت سینئرعسکری حکام نےبھی شرکت کی۔

تینوں شہدا کی تدفین کے وقت پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا تھا، حادثے میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران اور جوان شہید ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button