تازہ ترینتحریکخبریں

جعلی بیان حلفی جمع کروانے پر الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست

ممنوعہ  فنڈنگ اور جعلی بیان حلفی جمع کروانےکے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے  پر عمران خان کو  62 ون ایف کے تحت نا اہل کیا جائے، عمران خان سے بطور  ایم این اے اور  وزیراعظم حاصل مراعات اور سہولیات واپس لی جائیں۔

درخواست میں حوالہ دیا گیا ہےکہ فیصل واوڈا کےکیس میں بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر انہیں نا اہل کیا گیا، نا اہلی کے ساتھ فیصل واوڈا کو تمام مراعات قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا۔

درخواست میں عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے بھی ہٹانےکی استدعا کی گئی ہے۔

خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نے 8 سال بعد پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی، ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہےکہ کیوں نہ ان کے ممنوعہ فنڈز ضبط کیے جائیں، الیکشن کمیشن دفتر قانون کے مطابق باقی کارروائی بھی شروع کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button