تازہ ترینخبریںدنیا

نینسی پلوسی کو دیگر امریکی اراکین کانگریس کی طرح تائیوان جانے کا حق ہے: امریکہ

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی  ایشیائی ممالک کے دورے پر  آج تائیوان پہنچیں گی اور  اس حوالے سے چین اور  امریکا کے درمیان شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ 

چین کی جانب سے نینسی پلوسی کے متوقع دورہ تائیوان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے جس پر  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ چین ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان برائے قومی سلامتی جان کربی نے کہا کہ سپیکر ایوان نمائندگان پلوسی کو دیگر امریکی اراکین کانگریس کی طرح تائیوان جانےکاحق ہے۔

جان کربی کے مطابق کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں اور چین کے جارحانہ اقدامات کے غیر ارادی نتائج ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے خبر دار کیا  تھا کہ امریکی سپیکر کا دورہ تائیوان چین کےاندرونی معاملات میں مداخلت ہو گا۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی نےتائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پرہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھےگی، چین اپنی خود مختاری، علاقائی سالمیت کےدفاع کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا جبکہ امریکی سپیکر کادورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا باعث بنےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button