تازہ ترینخبریںنیوز اپ ڈیٹپاکستان

کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

 موسم کا حال بتانے والوں نے سندھ میں جمعے سے نئے مون سون سسٹم کے داخل ہونےکا انتباہ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں 5 اگست سے معتدل شدت کی مون سون ہوائیں داخل ہونےکا امکان ہے ، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین سمیت دیگر علاقوں میں 5 سے 9 اگست کے دوران تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 4 اگست تک شہر میں مطلع ابرآلود، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔

موسلا دھار بارشوں سے کراچی سمیت دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button