تازہ ترینخبریںدنیا

برٹش ایئر ویز کی لندن تا اسلام آباد پرواز آج سے دوبارہ بحال

برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ایئر ویز پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن آج سے دوبارہ بحال کر رہی ہے۔

برٹش ایئر ویز کی لندن سے براہِ راست اسلام آباد کے لیے پرواز آج رات روانہ ہو گی۔

برطانیہ سے برٹش ایئرویز کی دو پروازیں اسلام آباد پہنچیں گی۔

شیڈول کے مطابق برٹش ایئر ویز کی لندن سے پہلی براہِ راست پرواز بی اے 261 آج رات ساڑھے 9 بجے روانہ ہو گی جو شیڈول کے مطابق کل صبح ساڑھے 9 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

واضح رہے کہ یہ سلسلہ رواں سال 26 مارچ کو منقطع ہوا تھا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 16 جون کو برٹش ایئر ویز کی بحالی کی منظوری دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button