تازہ ترینخبریںدنیا

یاسین ملک نے بھوک ہڑتال ختم کر دی

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک نے 12 روز بعد بھارتی دارالحکومت دہلی میں واقع تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال ختم کر دی۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ٹویٹ کیا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے شوہر، عظیم کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک نے 12 دن کے بعد تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔

مشعال ملک نے تمام لوگوں کا آواز اٹھانے اور دعا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

https://twitter.com/MushaalMullick/status/1554198122477326338?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1554198122477326338%7Ctwgr%5Ea1fdeee0c9f5ce011d52c5aeab8b045d06e2c5b7%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1119024

واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک نے جھوٹے مقدمے میں سزا پر تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کر رکھی تھی۔

گزشتہ دنوں بھوک ہڑتال کے باعث طبیعت ناساز ہونے پر انہیں جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بھارت میں واقع تہاڑ جیل کے سب سے حساس حصے میں قید حریت رہنما کو جب ربیعہ قتل کیس میں عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تو انہوں نے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button