تازہ ترینخبریںپاکستان

آرمی ہیلی کاپٹر لاپتا: صدر، وزیراعظم ودیگر کا اظہار تشویش

سیلاب زدگان کی امداد میں مصروف پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے لاپتا ہونے پر صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف ، عمران خان اور دیگر سیاسی شخصیات نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے کمانڈر 12 کور اور دیگر سوار فوجی افسران کی حفاظت کی دعا کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہپوری قوم سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی کے لیے دعاگو ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور حمزہ شہباز نے آرمی ہیلی کاپٹر کے لاپتا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر بلوچستان جان محمد جمالی نے بھی آرمی ہیلی کاپٹر کے لاپتا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہیلی کاپٹرمیں سوار وطن کے بیٹوں کی سلامتی کے لیے دعائیں کی۔

واضح رہے کہ پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں لاپتہ ہوگیا ہے، ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران سوار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button