تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ آج سنایا جائے گا

 پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ، آٹھ سال سے جاری کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، الیکشن کمیشن صبح 10 بجے فیصلہ سنائے گا۔

تحریک انصاف کا مستقبل کیا ہوگا؟ پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ ہوگی؟، عمران خان پر غلط بیانِ حلفی دینے پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوگا یا پھر فوجداری مقدمات قائم کیے جائیں گے؟

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ رواں سال 21 جون کو محفوظ کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس 2014 سے چل رہا تھا، کیس پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے دائر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button