تازہ ترینتحریکخبریں

آزادی مارچ میں عوام پر لاٹھی چارج، تشدد کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی شروع

آزادی مارچ میں عوام پر لاٹھی چارج اور تشدد کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔ پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہٹادیا۔

آزادی مارچ میں عوام پر لاٹھی چارج اور تشدد کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔ پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سہیل چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں انہیں سروز ایڈمنسٹریشن گروپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت نے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عثمان انور کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی خدمات واپس وفاق کے حوالے کردی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد ہی آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا پر تشدد اور زائد المیعاد آنسو گیس کے شیل استعمال کرنے سے متعلق رپورٹ مانگ لی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button