تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

چین نے امریکا کو ایک بار پھر انتہائی سخت الفاظ میں خبردار کردیا

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی سپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان سے خوفناک سیاسی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمایندگان کی سپیکر نینسی پلوسی آج چار ایشیائی ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں سنگاپور پہنچی ہیں۔ جو ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان کا بھی دورہ کریں گی۔

واضح رہے کہ سپیکر نینسی کے دفتر سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نینسی پلوسی کے دورہ ایشیاء میں انڈوپیسیفک خطے میں باہمی سلامتی، اقتصادی شراکت داری، جمہوری حکمرانی پر تبادلہ خیال ہو گا۔ تاہم اس بیان میں دورے میں تائیوان جانے کا ذکر نہیں کیا گیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button