Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

بلوچستان میں سیلاب، متاثرہ علاقوں میں کی امدادی سرگرمیاں جاری

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کر دی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کے 20 ہزار 187 پیکٹس تقسیم کیے گئے۔

متاثرہ علاقوں میں 13 ہزار 440 خیمے، 8 ہزار 530 کمبل، 7 ہزار 500 واٹر کولر اور 9 ہزار 780 مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 5 ہزار 40 گیس سلنڈرز اور 1700 پلاسٹک میٹس بھی اب تک تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے میں حب ڈیم سمیت 7ڈیم سیلابی پانی کی زد میں آ کر ٹوٹ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی جاری ہے جہاں 24 گھنٹوں میں بچوں سمیت مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 136ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!