تازہ ترینخبریںپاکستان

گرمیوں کی چھٹیاں ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے

موسمِ گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج سندھ اور پنجاب کے تعلیمی ادارے کُھل گئے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں 2 ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آج سرکاری و نجی سکول کُھل گئے

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں آج حاضری معمول سے کم رہی۔

ادھر تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم ہونے پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھی تمام سرکاری تعلیمی ادارے آج کُھل گئے۔

تعلیمی اداروں میں آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔

دو ماہ کی طویل چھٹیوں کے بعد تعلیمی اداروں کی رونقیں یکم اگست سے دوبارہ بحال ہو گئیں۔

طالب علم نئی کلاسوں اور نئی کتابوں کے شوق میں خوشی خوشی سکول آئے۔

سکول آنے والے طالب علموں کا کہنا ہے کہ وہ سکول کُھلنے پر بہت خوش ہیں، پڑھائی کریں گے، دوستوں سے بھی ملیں گے۔

دوسری جانب پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اختتام 15 اگست سے ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button