تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی : سمندر میں ڈوبے شخص کی لاش نکال لی گئی

کراچی میں گزشتہ روز ہاکس بے کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے شخص کی لاش نکال لی گئی۔

ذرائع کے مطابق ہاکس بے کے ساحل پر گزشتہ روز ڈوبنے والے نواجوان کی لاش کو ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے سمندر سے نکالا۔

متوفی کی شناخت محسن کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

ادھر دو دریا کے قریب عمارت کی دوسری منزل سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے ایمبولینس کے ذریعے مذکورہ شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button