تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان اور جنوبی افریقا کا سنسنی خیز ہاکی میچ 2-2 گول سے برابر

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین سنسنی خیز ہاکی میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔

پاکستان نے پول اے میں ایک پوائنٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، قومی ہاکی ٹیم کل نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلے میں اترے گی۔

کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان پہلے کوارٹر میں جنوبی افریقا نے برتری حاصل کی، دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے رضوان علی نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کر دیا۔

میچ کے تیسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور آخری کوارٹر میں پاکستانی گول کیپر کی غلطی کے سبب جنوبی افریقا کو پنالٹی شاٹ ملا جس پر جنوبی افریقہ نے گول کرکے دو، ایک کی برتری حاصل کرلی۔

کھیل کے آخری لمحات میں پاکستان کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا جس پر افراز گیند کو جال میں پہنچانے میں کامیاب رہے۔

یوں مقابلہ 2-2 گول کی برابری پر ختم ہوا پاکستان نے اپنے پول میں ایک پوائنٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button