تازہ ترینخبریںپاکستان

نیچر ریزرو میں سیمنٹ پلانٹ: جنگلی حیات اور زیر زمین آبی ذخائر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

وفاقی وزیر برائے کلائمٹ چینج شیری رحمان کا کہنا ہے کہ چکوال میں سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس میں سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب سے علاقے میں زیر زمین پانی کے ذرائع بھی کم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے کلائمٹ چینج شیری رحمان نے چکوال میں سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس میں سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کا نوٹس لے لیا۔

وفاقی وزیر نے پنجاب انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مجوزہ سیمنٹ پلانٹ کی وجہ سے علاقے میں حیاتیاتی تنوع کو خطرہ لاحق ہوجائے گا، کسان اور جنگلات کے محافظ سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کی شدید مخالفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی اس معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے، سیمنٹ پلانٹس کے علاوہ مجوزہ پلانٹ زیر زمین پانی کے ذرائع تیزی سے ختم کر رہے ہیں، پلانٹ کی وجہ سے علاقے کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں مختلف قسم کے نباتات اور حیوانات موجود ہیں، پاکستان کو پہلے ہی حیاتیاتی تنوع کے نقصان، آلودگی اور ماحولیاتی بحران کا سامنا ہے، رواں برس گرمی کی شدید لہروں کی وجہ سے کئی ہزار ایکڑ قیمتی جنگلات کو نقصان ہوا، ماحولیات کے ساتھ زیر زمین پانی کا بھی تحفظ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جنگلات ماحولیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے لڑنے کے لیے ناکافی ہیں، قدرتی ذخائر کو خطرے میں ڈالنے کے بجائے کان کنی کے لیے دوسری جگہیں تلاش کی جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button