تازہ ترینخبریںصحتپاکستان

بارشوں کے پانی کے سبب ڈینگی وائرس پھیلنےکا خطرہ

سندھ بھر میں برساتی پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جن میں سب سے زیادہ تعداد کراچی کے رہائشیوں کی تھی، صوبے کے 80 فیصد سے زائد کیسز کراچی سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں ماہ ڈینگی وائرس نے 315 افراد کو نشانہ بنایا ہے جن میں 270 افراد کا تعلق کراچی سے تھا جبکہ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1186 تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ  صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، گھر، گلی اور محلے میں پانی جمع نہ ہونے دیں ، طلوع اور غروب آفتاب کے وقت جسم کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button