تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

سابق ڈپٹی سپیکر کو نااہل کرانے کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط

رکن پنجاب اسمبلی محمد رضوان نے سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو نااہل کرانے کے لیے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ دوست مزاری نے 16 اپریل اور 22 جولائی کو ہونے والے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کو متنازع بنایا، انہوں نے پولیس کو اسمبلی کے اندر بلوا کر ارکان اسمبلی پر تشدد کرایا۔

محمد رضوان کی طرف سے لکھے گئے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ دوست مزاری نے سپریم کورٹ کے 17 مئی کے احکامات کی ناصرف خلاف ورزی کی بلکہ توہین عدالت کے مرتکب بھی ہوئے۔

اس بنا پر دوست مزاری کو نااہل کرانے کے لیے سپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button