Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںسپورٹس

ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں تھرو کرنے کیلئے فٹ قرار

ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی سے پاکستانیوں کے دل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ڈاکٹر نے کامن ویلتھ گیمز میں تھرو کرنے کے لیے فٹ قرار دے دیا۔

ارشد ندیم نے کیمبرج یونیورسٹی سپورٹس کلب میں ٹریننگ شروع کردی ہے، ٹریننگ سے قبل انہوں نے اپنی کہنی کی انجری کا تفصیلی چیک اپ کرایا تھا۔

کیمبرج یونیورسٹی سپورٹس کلب نے ارشد ندیم کو اعزازی ممبرشپ دے دی۔

ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں میڈل کے حصول کے لیے پر امید ہیں۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نےامریکا میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!